مرکز کے خلاف احتجاج کے دوران راہول گاندھی کو حراست میں لیاگیا

,

   

نئی دہلی۔راہول گاندھی کوکانگریس کے دیگر قائدین کے ہمراہ پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیاجب وہ جمعہ کے روز قومی درالحکومت میں بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

احتجاج کررہے کانگریس اراکین پارلیمنٹ راشٹرا پتی بھون سے پارلیمنٹ ہاوز کی طرف بڑھنے کے دوران وجئے چوک پر روک لئے گئے۔کانگریس نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں او رمہنگائی کے خلاف جمعہ کے روز قومی سطح پر احتجاج کا اعلان کیاتھا۔

سیاہ کپڑے زیب تن کئے مذکورہ ایم پیز راہول گاندھی کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاوز سے راشٹرا پتی بھون مارچ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

راہول گاندھی نے کہاکہ ”تمام کانگریس اراکین پارلیمنٹ راشٹرا پتی بھون کی طرف مہنگائی اورقیمتوں میں اضافہ کے مسئلہ پر مارچ کررہے ہیں مگر ہمیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے“۔

اس سے قبل دن میں راہول گاندھی نے کہاتھا کہ ہندوستان”جمہوریت کی موت دیکھ رہا ہے“ اور جو کوئی بھی اس عامرایت کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اس پر بے رحمانہ حملہ کیاجاتا ہے“۔

راہول گاندھی نے الزام لگایا کہ اس عامرایت کے دور میں جو کچھ پچھلے 70سالوں میں تعمیر کیاگیاہے وہ پچھلے اٹھ سالوں میں تباہ کردیاگیاہے۔گاندھی کا الزام ہے کہ ”تمام اداروں‘ عدلیہ‘ میڈیا پر آر ایس ایس کا کنٹرول ہے اور تمام معاشی انفرسٹچکر پر ان کا کنٹرول ہے“۔

گاندھی نے صبح ایک پریس کانفرنس کے دوران گاندھی نے کہاکہ ”میں اپنا کام کررہاہوں اور مجھ پر زیادہ حملے کئے جائیں گے۔

جودھمکی دیتا ہے‘ وہی ڈرتا ہے۔وہ ملک کے حالات سے خوفزدہ ہیں۔جو وعدے پورے نہیں کرسکتے۔ وہ جھوٹے ہیں۔اور وہ 24گھنٹے جھوٹ بولتے ہیں“