مرگ کے موقع پر دمہ کی دوا نہیں کھلائی گئی

,

   

حیدرآباد 7 جون ( سیاست نیوز ) جاریہ سال مرگ کے موقع پر بتھنی گوڑ برادران کی جانب سے دمہ کے مریضوں میں مفت دوا کی تقسیم کا نظم نہیں کیا جاسکا ۔ سال رواں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون ہے اور سماجی فاصلے کے اصولوں پر سختی سے عمل کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ ان ہدایات کے پیش نظر تقریبا دو ہفتے قبل ہی بتھنی گوڑ برادران نے ہی اعلان کردیا تھا کہ اس سال مرگ کے موقع پر دمہ کے مریضوں کو دی جانے والی نہیں کھلائی جائے گی ۔ ہر سال بتھنی گوڑ برادران کی جانب سے نمائش میدان میں وسیع تر انتظامات کرتے ہوئے دمہ کے مریضوں کو مفت دوا کھلائی جاتی تھی ۔ اس کیلئے دو دن قبل سے حکومت کی جانب سے ممکنہ انتظامات کئے جاتے تھے ۔ گرمی سے بچنے کیلئے ٹینٹ وغیرہ کا نظم بھی کیا جاتا تھا ۔ تاہم اس سال کورونا وباء کے پیش نظر سماجی فاصلے کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے کسی طرح کے انتظامات نہیں کئے گئے تھے اور عوام و خاص طور پر مریضوں میں الجھن کو دور کرنے کیلئے بتھنی گوڑ برادران نے بھی قبل از وقت ہی اعلان کردیا تھا کہ اس سال دمہ کے مریضوں کو یہ دوا فراہم نہیں کی جا سکے گی ۔ اس دوا سے استفادہ کیلئے ہزاروں مریض رجوع ہوتے تھے ۔ پڑوسی ریاستوں سے بھی مریضوں کی خاطر خواہ تعداد یہاں پہونچ کر اس دوا سے استفادہ کرتی تھی تاہم اس بات مریضوں کو دوا سے استفادہ کا موقع نہیں مل سکا ۔