مریض کے پیٹ سے 230 کیلیں اور شیشے کا ٹکڑا برآمد

   

جدہ ۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک مریض کی زندگی بچا لی اور اس کے پیٹ سے 230 کیلیں اور شیشے کا ایک ٹکڑا برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے بیان میں کہا کہ شرق جدہ ہاسپٹل میں ایک ذہنی مریض علاج کے لیے لایا گیا جو شدید تکلیف میں تھا۔طبی معائنے سے پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں کیلیں موجود ہیں۔ جدہ محکمہ صحت نے کہا کہ مریص کا پیٹ پھولا ہو ا تھا اور وہ شدید درد اور چھبن محسوس کر رہا تھا۔کلینیکل ٹسٹ سے پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں کیلیں ہیں۔ فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے پیٹ سے شیشے کا ایک ٹکڑ ا اور کیلیں نکال لی گئیں۔مر یض کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ اسے ذہنی مر یضوں کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔