اسلام آباد ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی دختر مریم نواز نے ایک ایسا ویڈیو نشر کیا ہے جس میں ان کی ریالی کے ایک راست نشریہ کے دوران مریم نواز کی آواز کو قصداً انتہائی دھیما رکھا گیا ہے جس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگر آپ لوگ سنسر شپ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس واقعہ کو دیکھ لیں۔ وہ اپنی تقریر میں جن سچائیوں کا تذکرہ کررہی ہیں حکومت ان سے خوفزدہ ہے اور ان کی صوتی والیوم کو کو جان بوجھ کم کردیا گیا ہے۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس کو نشر کرنے والے تین پاکستانی چینلز کی نشریات کو حکومت نے بند کردیا ہے۔
