مزدوروں کے نام پر بی جے پی۔کانگریس سیاست پر تنقید:مایاوتی

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ:20مئی(سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)اورکانگریس پر مہاجر مزدوروں کو گھر بھیجنے کے نام پر سطحی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس بحران سے لوگوں کا دھیان ہٹانے کے لئے یہ پارٹیاں ملی بھگت سے ایک دوسرے پر الزام لگاررہی ہیں۔محترمہ مایاوتی نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ گذشتہ کئی دنوں سے مہاجر مزدوروں کو گھر بھیجنے کے نام پرخاص کر بی جے پی اور کانگریس کی جانب سے جس طرح کی سطحی سیاست کی جارہی ہے یہ کافی مایوس کن ہے ۔ کہیں ایسا تو نہیں یہ پارٹیاں آپسی رضا مندی سے ایک۔دوسرے پر الزام لگاکر اس بحران و مصیبت کی گھڑی سے دھانی ہٹانا چاہ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کو مہاجز مزدوروں کو بسوں سے گھر بھیجنے پر بضد رہنے کے بجائے ان کے جانے کی ٹرینوں سے نظم کرنا چاہئے ۔ یہ سب سے اچھا راستہ ہے ۔محترمہ مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی کارکن حتی المقدور بغیر کسی تشہیر کے پوری ریاست میں اپنی سطح پر لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی نے بی جے پی اور کانگریس کی طرح مدد کے نام کبھی سیاست نہیں کی ہے ۔