نظام آباد :4؍ ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مزدوروں کے قواعد میں ترمیم کے خلاف 5؍ ستمبر کے روز کلکٹریٹ کے روبرو دھرنا دیا جارہا ہے کہے کر سی آئی ٹی یو کے قائدین وینکٹ راملو ، نورجہاں ، گنگادھر نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے مزدوروں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے مزدوروں کے جدوجہد کے بعد قواعد کو نافذ کیا گیا تھا لیکن مرکزی حکومت نے قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے مزدوروں کے ساتھ نا انصافی کی ہے ۔ اس کے خلاف 5؍ ستمبر کو ملک گیر سطح احتجاجی پروگراموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ اسی کے خلاف نظا م آباد کلکٹریٹ کے روبرو دھرنا منظم کیا جارہا ہے اس دھرنا میں بڑے پیمانے پر مزدور شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔
