اجزا : چاول 125 گرام ، دال چنا 25 گرام ،دال مونگ 25 گرام ، گھی 50 گرام ، نمک ایک چٹکی ، سرخ مرچ ( پسی ہوئی ) ایک چوتھائی چمچہ ،سیاہ مرچ (پسی ہوئی ) آدھا چمچہ ، پیاز پچاس گرام ، ہلدی ایک چٹکی ۔
ترکیب : دونوں دالیں الگ الگ صاف کر کے پانی میں بھگوکر رکھ دیں چاول چن کر پانی میں بھگودیں ، پیاز چھیل کر باریک کاٹ لیں اس کے بعد برتن میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں اس میں پیاز سرخ کر کے ہلدی، پسی ہوئی سیاہ اور سرخ مرچیں اور نمک ڈال کر مسالہ بھونیں پھر ایک کپ پانی ڈالیں اور جب جوش آجائے تو چاول اور دونوں دالیں ڈال کر کفگیر پھیردیں تھوڑی دیر بعد آنچ ہلکی کریں پندرہ منٹ کے بعد ڈھکن کے گرد گیلا کپڑا اچھی طرح لپیٹ دیں تاکہ بھاپ باہر نہ نکلے ڈھکن پر دہکتے ہوئے کوئلے رکھ کر نیچے آنچ مزید ہلکی کریں چند منٹ بعد چولہے سے نیچے اُتارلیں اور پلیٹ میں نکال کر بچوں کو کھلائیں غذائیت سے بھرپور مقوی اور زود ہضم کھچڑی تیار ہے ۔
٭٭٭٭٭