مزید 4 ایم پیز لوک سبھا سے معطل

   

نئی دہلی 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے آج آل انڈیا انا ڈی ایم کے کے تین ایم پیز اور ایک ٹی ڈی پی قانون ساز کو ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی پاداش میں دو دنوں کے لئے معطل کردیا۔ اسپیکر نے گزشتہ ہفتہ 45 ارکان کو غلط برتاؤ معطل کیا تھا۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 8 جنوری کو ختم ہونے والا ہے۔ ارکان نے آج صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپنا احتجاج شروع کردیا جس پر اسپیکر کو ایوان ملتوی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ معطل ٹی ڈی پی ایم پی این سیوا پرساد ہیں۔