مزید 7 آئی اے ایس افسران کے تبادلے

   

حیدرآباد ۔4 ۔ فروری (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آج پھر ایک مرتبہ 7 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ۔ سید علی مرتضیٰ رضوی کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) تلنگانہ بھون نئی دہلی مقرر کیا گیا ہے جبکہ مسٹر احمد ندیم کو سکریٹری میناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح عائشہ مسرت خانم کو ڈپٹی سکریٹری پنچایت راج ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مسٹر رجت کمار پرنسپل سکریٹری آئی اینڈ سی اے ڈی کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔ مسٹر بینہور مہیش دت یکا کو ڈاکٹر مری چنا ریڈی انسٹی ٹیوٹ کا ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے ، جی ایس پانڈا داس کو سکریٹری ایس سی کمیشن اور سی ایچ شیوا لنگیا کو ڈپٹی سکریٹری محکمہ زراعت اینڈ کوآپریشن مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔