مسئلہ کشمیر ، کانگریس اور نیشنل کانفرنس پارٹیوں کا پیدا کردہ واہمہ ، مرکزی وزیر جیتندر سنگھ

   

نئی دہلی۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی زیر جیتندر سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ کشمیر کا نام نہاد مسئلہ دراصل ایک سیاسی واہمہ کے سواء کچھ نہیں جو کانگریس، نیشنل کانفرنس اور اسی قبیل کی دوسری پارٹیوں کا پیدا کردہ ہے جس کا مقصد اپنے ووٹ بینک کو مضبوط کرنا ہے اور جموں و کشمیر دراصل دوسری ریاستوں کی طرح ہی ایک ریاست ہے۔ کشمیر مسئلہ دراصل کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے، وہ صرف سیاسی قائدین کا پیدا کردہ واہمہ کے سواء کچھ نہیں اور ایسے سیاسی قائدین صرف خود غرض ہیں جو ریاست کے معصوم عوام کے حقیقی مسائل سے خود کو انجان رکھنا چاہتے ہیں۔ ان نام نہاد کشمیری سیاسی قائدین کی سب سے بڑی منافقت کا اظہار ہی ہے کہ ان کو علم ہے کہ جموں و کشمیر کا دستور علیحدہ ہے اور دستور کے مطابق جموں و کشمیر ہندوستان کا ہی ایک حصہ ہے تو پھر علیحدگی پسند نام کی کوئی چیزکا تصور ہی نہیں ہے۔ نیشنل کانفرنس بانی شیخ عبداللہ خود بھی غیرمشروط طور پر ریاست کو ہندوستان ہی کا حصہ تصور کیا تھا، لیکن جب کبھی بھی وہ اقتدار سے باہر ہوتے تو استصواب رائے عامہ اور ریفرنڈم کی بات کیا کرتے تھے‘‘۔