مسئلہ کشمیر پر ترکی اور ملیشیا سے درآمدات میں کٹوتی ، ہندوستان کا منصوبہ

,

   

نئی دہلی ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی جانب سے یہ غور کیا جارہا ہیکہ مسئلہ کشمیر پر ترکی اور ملیشیا کے قائدین نے جو تبصرے کئے ہیں اس کی پاداش میں ترکی اور ملیشیا سے درآمدات کو کم کیا جائے۔ اس کے علاوہ کوالیٹی ٹسٹ اور سیفگارڈ ٹیکس پر بھی سختی سے عمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم ملیشیا مہاتر محمد نے دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر پر چڑھائی کردی ہے۔ صدر ترکی رجب طیب اردغان نے ہندوستان پر زور دیا کہ وہ کشمیر مسئلہ پر پاکستان کے ساتھ بات چیت کرے۔ ان دونوں قائدین کے بیانات کے بعد ہندوستان نے ناراضگی کا اظہار کیا اور اب ان ملکوں سے درآمدات کو کم کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ وزیراعظم ملیشیا مہاتر محمد نے کشمیر پر دیئے گئے اپنے بیان کو واپس لینے سے بھی انکار کردیا ہے۔