مسئلہ کشمیر کو عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے:باجوا

   

اسلام آباد : پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوا نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کا جرات و بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوا نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کشمیریوں کی جدوجہد آزاد ی کو سلام پیش کیا اور کہا کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کا جرأت و بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے شہری ہندوستانی افواج کے بہیمانہ مظالم، انسانی حقوق کی پامالی اور بھارتی فورسز کے لاک ڈائون کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت ا گیا ہے، جموں و کشمیر کے مسئلے کو عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔