مساجد کو آباد رکھنے اور دین کے راستہ پر چلنے کی تلقین

   

عیدگاہ شمس آباد میں مولانا سید مصطفی علی صوفی سعید پاشاہ قادری کا خطاب
شمس آباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : عیدگاہ شمس آباد میں عید الفطر کی نماز سینکڑوں مسلمانوں نے خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کی ۔ مولانا سید مصطفی علی صوفی سعید پاشاہ قادری امام و خطیب عیدگاہ شمس آباد نے امامت و خطابت کی ۔ انہوں نے اپنی خطابت میں رمضان کے مقدس ماہ کے فضائل پر روشنی ڈالی۔ مولانا نے اپنی دعا میں عالم اسلام کی سلامتی اور مسلمانوں کی سربلندی کے لیے دعا کی ۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ آج کے حالات کو دیکھتے ہوئے آپسی اتحاد کا مظاہرہ کریں ۔ سنجے یادو شمس آباد میونسپل کانگریس صدر ، جل پلی نریندر ، سریدھر یادو ، ببلی کشٹیا ، کانگریس قائدین نے عیدگاہ پہنچ کر مسلمانوں کو عید کی پر خلوص مبارکباد پیش کی ۔ جبکہ ٹی آر ایس کی جانب سے ایک بھی قائد نے مسلمانوں کو مبارکباد پیش نہیں کی ۔ شمس آباد زون ڈی سی پی آر جگدیشور ریڈی نے اپنے پیام میں تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ آر جی آئی اے انسپکٹر سرینواس نے پولیس بندوبست کیا ۔۔