مساجد کو کورونا ہاٹ اسپاٹ سے جوڑنے کی مذمت

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ انتظامیہ کی فہرست پر کانگریس کی برہمی
لکھنؤ ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں کوویڈ۔19 ہاٹ اسپاٹ کے ایک مقام کو مسجد کے نام مربوط کئے جانے پر ریاستی انتظامیہ کو سخت تنقید و برہمی کا سامنا کرنا پڑا اور اترپردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ اجئے کمار للو نے اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ اس وباء (کوروناوائرس) کا کسی مخصوص مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تاہم ضلع انتظامیہ نے ان تنقیدوں اور اعتراضات کو مسترد کردیا اور دعویٰ کیا کہ وہ صرف رہنمایانہ خطوط کی پابندی کررہے ہیں۔ لکھنؤ میں انتظامیہ نے آٹھ مساجد کو ہاٹ اسپاٹ کی ابتدائی فہرست میں شامل کیا۔ ہندی میں درج مکتوب میں کہا گیا ہیکہ مسجد بھوپال باغ، مسجد علی جان، مسجد محمدیہ، کھجور والی مسجد، گذرباغ مسجد، راجولی مسجد کے اطراف و اکناف کے علاقے کورونا ہاٹ اسپاٹ قرار دیئے گئے ہیں۔ دہلی میں نظام الدین علاقے کے قریب تبلیغی جماعت کے مرکز میں اس وباء سے چند افراد کے متاثر ہونے کا مارچ میں انکشاف ہوا تھا جس کے بعد بعض مقامات پر مسلمانوں کو اس وباء سے مربوط کیا جارہا ہے۔