مسافربس کھائی میں گرگئی،29مسافر ہلاک

   

میکسیکو : مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 29مسافر ہلاک اور19زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بس میکسیکو سٹی سے روانہ ہوئی تھی، حادثہ صبح ساڑھے 6 بجے جنوبی ریاست اوکساکا سے گزرتے ہوئے پیش آیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ بس بے قابو ہوجانے سے ہوا۔ریسکیو حکام نے کہا کہ حادثے کے 14 زخمی مقامی قصبے کے ہسپتا ل پہنچائے گئے جبکہ دیگر 5 کو ہیلی کاپٹر سے شہر منتقل کیا گیا۔