مسافر کی 8000 میٹر بلندی پر طیارہ کا دروازہ کھولنے کی کوشش

   

نیو میکسیکو: امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شکاگو جانے والے ایک امریکی ایئرلائن کے طیارے کو نیو میکسیکو میں اپنے روانگی کے ایئرپورٹ پر اس وقت واپس جانا پڑ گیا جب اس کے ایک مسافر نے پرواز کے درمیان دروازہ کھولنے کی کوشش کرڈالی۔ ایک ویڈیو کلپ منگل سے سوشل نیٹ ورکس اور میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہا ہے۔ اس میں دوسرے مسافروں کو دکھایا گیا ہے کہ وہ اس شخص کو باہر نکلنے کے دروازے میں سے ایک کا ہینڈل کھولنے سے روک رہے ہیں۔فلائٹ ٹریکنگ سروسز سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ طیارہ، جس نے ملک کے جنوب مغرب میں البوکرک شہر سے اڑان بھری تھی واپس مڑنے سے پہلے تقریباً 8,000 میٹر کی بلندی پر پہنچ گیا تھا۔