مسافر کے ہوا میں طیارہ کا دروازہ کھولنے کی کوشش سے خوف و دہشت

   

زادار: ایک برطانوی باکسر نے طیارے میں مسافروں کو اس وقت خطرے میں ڈال دیا جب اس نے ایک دروازہ کھولنے کی کوشش کر ڈالی۔ اس نے یہ اقدام اس وقت کیا جب طیارہ ٹیک آف کے مرحلے میں تھا۔ایک 27 سالہ برطانوی باکسر نے طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تاہم طیارے کے دو مسافروں نے اسے قابو کرلیا۔ بعد ازاں حکام نے طیارہ رکنے کے بعد اسے ایئرپورٹ گراؤنڈ سے گرفتار کرلیا۔ یہ طیارہ کم قیمت والی ’رین ایئر‘ کمپنی کا تھا۔ طیارہ جمعہ کی شام کروشیا کے شہر زادار سے برطانیہ جا رہا تھا۔