مستحقین میں ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح و تقسیمی پروگرام

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر برائے افزائش مویشیاں ، سمکیات جناب ٹی سرینواس یادو نے بتایا کہ وزیر برائے بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ 17 تاریخ کو صبح 10-30 بجے حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے بنسی لال پیٹ میں ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح کریں گے ۔ بنڈہ میسما نگر میں 27.2 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کردہ 310 ڈبل بیڈ روم مکانات اور سی سی نگر میں 20.46 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے 264 مکانات 17 تاریخ سے مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے ۔