مستحقین کو امکنہ اراضی دینے کا مطالبہ

   

ظہیرآباد میں سی پی آئی کا اجلاس، سید جلال الدین ، ڈی نرسمہا کا خطاب
ظہیرآباد۔16؍نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ظہیرآباد بھارت نگر میں سی پی آئی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ریاستی سیکریٹری سی پی آئی نرسمہا نے شرکت کی اجلاس سے ضلع سیکریٹری سید جلال الدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے غریبوں کو ڈبل بیڈروم کی اسکیم کے تحت مکانات کی فراہمی کے وعدہ کے پورانہ ہونے پر سی پی آئی مقامی قائدین کی مدد سے غریبوں کی سرکاری اراضی پر جھونپڑیاں ڈال دیں۔ سابق حکومت نے غریب عوام کومکانات فراہم کرنے میں ناکام رہی موجودہ صورت حال کو دیکھ کر سی پی آئی غریب عوام کو حکومت کی اراضی پر اپنے طورپر چھونپڑیاں بنالینے کا ریاستی حکومت کو انتباہ دیا کہ اگر پولیس کی مدد سے ان کی جھونپڑیوں کو منہدم کرنے کی کوشش کی گئی تو بڑے پیمانہ پر احتجاج کیاجائے گا۔ انھیں ریاستی حکومت چیف منسٹر اے ریونت ریڈی پر اعتماد ہے کہ غریبوں کے حقوق دیں گئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق میں بی آرایس حکومت نے دو معیاد گزرنے کے باوجود غریبوں کوڈبل بیڈروم مکانات فراہم کرنے کے وعدہ کو حکومت نے پورانہیں کیا ہے دوران پولیس نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ لا اینڈآرڈرمیں خلل پیدا کرنے کی کوشش پر قانونی کارروائی کی جائے، اس مواقع پر نرسملو سید جلال الدین اظہر الدین افضل اشوک معین ویگر موجود تھے۔