مدینہ منورہ، 25 مئی (یو این آئی) مسجدنبوی ﷺ میں روضہ شریف کی زیارت کیلئے اوقات کار اور بکنگ شیڈول جاری کر دیا گیا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق مرد حضرات کیلئے روزانہ زیارت کا وقت رات 2 سے نمازِ فجر تک ہو گا۔ صبح 11:20 سے نمازِ عشا تک بھی زیارت کا وقت مردوں کیلئے مقرر کیا گیا ہے ۔ خواتین فجر کے بعد سے صبح 11 بجے تک اور نمازِعشا کے بعد رات 2 بجے تک زیارت کر سکیں گی۔ جمعہ کو مردوں کیلئے زیارت کا وقت رات 2 سے نمازِ فجر تک ہو گا اور صبح 9 بجے سے نمازِ عشا تک ہو گا جب کہ خواتین فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک اور نمازِ عشا کے بعد رات 2بجے تک زیارت کر سکیں گی۔