مسجد اقصیٰ 50 ہزار نمازیوں سے بھر گئی

,

   

یروشلم ۔ فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی اپیل پر 50ہزار سے زائد نمازی مسجداقصیٰ پہنچ گئے۔ حماس نے مسلمانوں نے اپیل کی تھی کہ وہ نماز جمعہ کے موقع پر بڑی تعداد میں قبلہ اول پہنچیں۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق نماز جمعہ کے دوران ہزاروں فلسطینی مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے جگہ جگہ ناکے لگاکر تلاشی اور شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال کے نام پر گھنٹوں نمازیوں کو دھوپ میں کھڑا رکھا،تاہم وہ فلسطینیوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہے۔ اس سے قبل یہودیوں کی تنظیموں نے شرپسندوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں قبلہ اول پر دھاووں میں شرکت کی اپیل کی تھی،جس کے جواب میں فلسطینیوں نے اپنی شان و شوکت کا مظاہرہ کیا۔ فلسطینی شہریوں نے فجر کی نماز ہی سے مسجد اقصیٰ میں پہنچنا شروع کردیا تھا اور فجر میں بڑی تعداد نے نماز ادا کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ مسلسل دسواں ہفتہ تھا،جس میں ہزاروں فلسطینیوں نے مسجدِ اقصیٰ میں فجر کی نماز ادا کی۔