مکہ مکرمہ : جہاں عرب ممالک میں دھند کی وارننگ جاری کی گئی تھی وہیں مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں شدید بارش اور اولے پڑے۔سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن الاخباریہ پر نشر ہونے والی خبر کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام پر شدید بارش ہوئی اور اولے گرے۔سعودی عرب کے قومی موسمیاتی مرکز نے بارشوں، ڑالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کی پشین گوئی کے باعث مکہ مکرمہ سمیت ملک کے کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔قطر میں موسمیاتی مرکز کے ایکس اکاؤنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رات کے وقت کچھ علاقوں میں دھند کے موثر ہونے کی وجہ سے حد نگاہ 2 کلومیٹر تک گر گئی ہے اور سڑک استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں۔بحرین کے محکمہ موسمیات نے بھی رات گئے اور صبح سویرے دھند پڑنے کے امکان سے خبردار کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے قومی موسمیاتی مرکز نے گھنی دھند کے باعث گاڑیوں کے استعمال کرنے والوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔کویت کے سرکاری ٹیلی ویڑن چینل الاخبار پر نشر ہونے والی خبر کے مطابق ملک کے کچھ حصوں میں گھنی دھند چھائی رہی اور حد نگاہ ایک کلومیٹر سے نیچے گر گئی۔