مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں عمر رسیدہ زائرین کیلئے نئے پروگرام کا اجراء کردیا گیا۔ عرب نیوز کے مطابق عمر رسیدہ عازمین کے فائدے کے لیے انہیں عبادات کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنے، خدمات کی سہولت فراہم کرنے اور انہیں مقررہ عبادت گاہوں کی طرف لے جانے کے لیے ’اجلال‘ کے نام سے ایک پروگرام نافذ کیا گیا ہے، یہ پروگرام فیلڈ آگاہی امور کی ایجنسی کا ایک اقدام ہے، جس کی نمائندگی دو مقدس مساجد کے امور کیلئے جنرل پریزیڈنسی کرتی ہے۔مسجدالحرام اتھارٹی کے ڈائریکٹر شیخ محمد بن احمدنے وضاحت کی کہ شریعت مسلمانوں کو خاص طور پر بزرگوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کی تاکید کرتی ہے، اس کے پیش نظر یہ اقدام جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے، ایجنسی کے انڈر سکریٹری ماجد السعیدی کی طرف سے باقاعدہ اس کی پیروی کی جاتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام خدمات کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔مکہ مکرمہ کی جامع مسجد کی ایک رضاکار رانیا شودری نے کہا کہ رضاکارانہ کام بہت سے اخلاقی اور انسانی تصورات کو تقویت دیتا ہے۔
جن کی پیروی کرنے کے لیے اسلام ہمیں تاکید کرتا ہے، رضاکاروں کے طور پر، یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم تمام ضروری خدمات فراہم کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ زائرین مملکت میں ایک شاندار وقت گزاریں۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حاجیوں، خاص طور پر بزرگوں کی خدمت کرنا ایک اعزاز ہے، رضاکار سال بھر، خاص طور پر رمضان کے مہینے میں یہ خدمت کرنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں کیوں کہ اس طرح کی خدمات کی فراہمی کا مثبت اثر پڑتا ہے جو عازمین کے دلوں میں دیرپا یاد چھوڑ جاتا ہے۔