مسجد الحرام کی تیسری توسیع میں مرکز قائم

   

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کی حالیہ تیسری توسیع میں پہلی بار ایک ایسا مرکز قائم کیا گیا ہے جو اس سے پہلے کبھی قائم نہیں کیا گیا تھا۔میڈیا کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام کی تیسری توسیع میں دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے چلڈرن نرسری سینٹر قائم کیے ہیں۔رپورٹ کے مطبق یہ نرسری سینٹرز مسجد الحرام کی تیسری توسیع میں حرم ایمرجنسی اسپتال کے قریب قائم کیے گئے ۔ماہرین کی ٹیم کے زیر نگرانی کام کرنے والی اس چلڈرن نرسری میں ایک دن میں 1500 بچوں کی گنجائش ہے اور یہاں بچوں کیلئے جو عمر کی حد مقرر کی گئی ان میں بچوں کیلئے 8 جبکہ بچیوں کیلئے 10 سال ہے ۔ مرکز میں ڈائننگ ایریا، بصری سہولتیں ، حرمین اور مناسک کے تعلیمی ماڈلز اور آرام کے کمروں کی سہولتیں ہیں۔