عبدالرحمن السدیس ، شیخ سعودالشریم، شیخ عبداللہ اور دیگر امامت کریں گے
سعودی عرب :رمضان میں اعتکاف کی ممانعت، ہوٹل بند ، بازار کھلے رہیں گے
مکہ مکرمہ ۔ سعودی عرب میں ماہ صیام کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ مسجد حرام میں نماز تراویح کیلئے ائمہ کرام کا انتخاب کیا جارہا ہے۔توقع ہے کہ اس سال ماہ صیام میں مسجد حرام میں نماز تراویح کا اہتمام حسب سابق ہوگا اور ائمہ کرام عبدالرحمن السدیس، شیخ سعود الشریم، شیخ عبداللہ عود الجوہانی، شیخ ماہر المعقلی، شیخ باندرباللہ ، شیخ یاسر الدوسارے قابل ذکر ہیں۔ حکام نے اس سال کسی مہمان امام کا تقرر عمل میں نہیں لایا ہے۔ ائمہ کرام کے تقررات کے تعلق سے بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ ماہِ صیام کے دوران سعودی عرب میں اعتکاف کی ممانعت رہے گی۔حکام نے بازاروں کو کھلا رکھنے کی ہدایت دی ہے لیکن ہوٹل بندرہیں گے۔سحری کے پروگرامات پر بھی پابندی رہے گی۔ سعودی حکام نے ماہِ صیام کے علاوہ عیدالفطر کے موقع پر کورونا وباء کے پیش نظر تدابیر اور اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ وزارت صحت، وزارت مذہبی اُمور، وزارت سیاحت، وزارت برائے دیہی اُمور اور وزارت ہاوزنگ نے وزارت داخلہ کی مشاورت سے ماہ صیام کیلئے اہم فیصلے کئے ہیں۔ رمضان میں افطار پارٹیوں پر پابندی رہے گی۔ بوفے بند رہیں گے۔مساجد میں بھی اجتماعی افطار پارٹیوں پر پابندی ہوگی البتہ تمام تجارتی اور کاروباری مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔بازاروں کو کھلا رکھنے کے ساتھ کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔