مسجد حرام میں ہنگامی خدمات کیلئے500 سیول سکیورٹی اہلکار تعینات

   

ریاض : صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے زیرانتظام سکیورٹی سرویس کی طرف سے 500 سول سکیورٹی اہلکار مسجد حرام اور حرم مکی میں امن وامان قائم رکھنے اور ہنگامی منصوبوں پر کام کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔ یہ پانچ سیول سکیورٹی اہلکار مسجد حرام میں آنے والے لاکھوں زائرین اور نمازیوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔امور حرمین شریفین کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ مسجد حرام کی بیرونی تنصیبات پرمامور سکیورٹی اہلکار امن وامان کے تنظیمی منصوبوں کی حفاظت کرتے ہیں، سکیورٹی کو برقرار رکھنے میں دوسرے اداروں کو مدد دیتے ہیں اور دوسرے سکیورٹی حکام کے ساتھ مل کر گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام کرتے ہیں۔ یہ اہلکار پیشہ وارانہ مہارت کے حامل ہیں اور مسجد حرام میں سکیورٹی کے امور سنبھالنے کیلئے انہیں خصوصی طور پرتربیت دی گئی ہے۔
سیول سکیورٹی رضا کار 15 اہم اور حساس ہیڈکوارٹرز اور سہولیات میں ڈیوٹی انجام دیتے اور مسجد الحرام اور اس کے زائرین کی خدمت کرتے ہیں۔ ان اداروں میں شاہ عبدالعزیز کامپلکس برائے غلاف کعبہ، حرمین شریفین کے فن تعمیر کی نمائش گاہ، مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کی لائبریری، کدی میں بیک اپ پاور اسٹیشن، مسجد حرام کے بیت الخلاء کو پانی فراہم کرنے والے ٹینکوں، کدی میں زمزم پلانٹ اور دوسرے ان اداروں کی حفاظت کے لیے کام کرتے ہیں جو مسجد حرام کو سروسز فراہم کرنے کا حصہ ہیں۔سکیورٹی اہلکار مسجد الحرام کے گرد چکر لگاتے، ہنگامی اور حفاظتی پلان پرعملدرآمد یقینی بناتے ہیں۔ بارش کے دوران مسجد حرام تک آنے والے واک ویز پر پھسلن سے بچاؤ میں زائرین کی مدد کرتے ہیں اور نکاسی آب کو یقینی بناتے ہیں۔
مین ہولزکو صاف رکھنے میں مدد دیتے ہیں، اونچی جگہوں اور بارش میں بالکونیوں اور ٹاور کرینوں کے کام کو روکنیکی نگرانی کرتے ہیں۔صدارت عامہ کا مزید کہنا ہے کہ سول سکیورٹی گارڈز کے فیلڈ پلانز میں مسجد حرام کے داخلی راستوں اور راہداریوں کی تیاری، ایسکلیٹرز کے ذریعے مسجد الحرام میں زائرین کے داخلے کو منظم کرنا اور نمازیوں کو مسجد حرام کی بالائی منزلوں تک رسائی میں مدد دینا، نمازیوں کے راہ داریوں میں بیٹھنے میں گریز کرنیآگ بجھانے کے نظام کو فعال رکھنے،انتباہی آلات کو چالو رکھنے، پیدل چلنے والوں کے راستوں کی حفاظت اور بارش اور موسم کے اتار چڑھاؤ کی صورت میں ہنگامی پلان کی تیاری میں مدد دینا ہے۔