مسجد صوفیہ کی بحالی ترکی کا داخلی معاملہ، کوئی مداخلت نہ کرے : اردغان

,

   

انقرہ: آیا صوفیہ مسجد کا موقف بحال کرنے کا دفاع کرتے ہوئے صدر ترکی رجب طیب اردغان نے کہا کہ اس سلسلہ میں دنیا بھر سے جو بھی منفی ردعمل سامنے آرہا ہے، ان کی اب کوئی اہمیت نہیں ہے۔ یہ ترکی کا داخلی معاملہ ہے اور دنیا کے کسی بھی ملک کو ہمارے داخلی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جمعہ سے مسجد صوفیہ میں نہ صرف جمعہ کی نماز بلکہ دیگر پنجوقتہ نمازیں بھی ادا کی جائیں گی۔ مسجد سلطان احمد (نیلی) مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے معمول کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔