مسجد نبویؐ میں رمضان المبارک میں خواتین سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی

   

ریاض: مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس سال رمضان کے دوران خواتین سیکورٹی اہلکار تعینات کی جائیں گی۔سعودی خبررساں ادارہ کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان کے انتظامات کے لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ہنگامی صورتحال ، خطرات سے نمٹنے ، امن و سلامتی کے انتظامات اور سہولتوں کا نظام جدید خطوط پر استوارکرنے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں امن و سلامتی کے انتظامات کرنے والے ادارے اوردیگر عہدیداروں نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسجد نبوی میں خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات کی جائیں گی۔واضح رہے کہ حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایات پر زائرین کو رمضان میں نئی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔