مسجد نبویؐ کی چھت پر روزانہ 90ہزار زائرین کی ادائیگی نماز

   

مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ کی چھت پر روزانہ تقریباً 90,000 نمازی نماز کرتے ہیں۔ مسجد کی چھت کو طول اور عرض تقریباً 67,000 مربع میٹر ہے۔نمازی مسجد کے داخلی راستوں کے قریب لگائی گئی 24 سیڑھیوں کے ذریعہ مسجد میں چڑھتے ہیں، جس میں 6 ایسکلیٹرز بھی شامل ہیں جو نمازیوں کی نماز سے پہلے اور بعد میں مکمل طور پر ہموار طریقے سے نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔مسجد نبویؐ کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی، خیراتی اور رضاکار ادارے مسجد نبویؐ کی چھت پر روزہ داروں کی خدمت کیلئے کام کر رہے ہیں اور مسجد کی چھت کی صفائی، جراثیم سے پاک کر کے افطار کے وقت سے پہلے اسے تیار کرتے، اسیدھوتے ہیں۔ مسجد کی چھت پر 5000 قالین بچھائے جاتے ہیں۔
مسجد نبویؐ کی چھت پرنمازیوں کیلئے 20 ہزارسے زیادہ قرآن پاک کے نسخے فراہم کیے گئے ہیں۔مغرب کی اذان اور افطار کے بعد مسجد نبویؐ چھت کی صفائی کی جاتی ہے اور عشاء اور تراویح کی نمازوں کیلئے اسے تیار کیا جاتا ہے۔