مسجد پر سعودیہ کا جھنڈا، مقدمہ درج

   

اعظم گڑھ 3 اکتوبر(یواین آئی) اتر پردیش کے اعظم گڑھ ضلع کے اترؤلیا تھانہ علاقہ میں ایک مسجد کی مینار پر سعودی عرب کا پرچم لہرائے جانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پرچم اتار لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ابھی فرار ہے اور اس کی تلاش جاری ہے ۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہات) چراغ جین نے بتایا کہ واقعہ گاؤں کڑسرا شیوداس کا پورا میں واقع نوری مسجد کی مینار پر پیش آیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر پرچم اتار لیا۔ ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا کہ مینار پر سعودی عرب کا پرچم لگا ہوا ہے ۔ ایس پی کے مطابق یہ فعل مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا اور معاشرے میں انتشار پھیلانے والا سمجھا گیا ہے ۔ ملزم گاؤں کا رہائشی بتایا گیا ہے ، اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کیلئے دبش دی جارہی ہے ۔