مسجد کی تعمیر گویا جنت میں گھر بنانے کے مماثل

   


سداسیو پیٹ میں مسجد انواری بیگم کا سنگ بنیاد، مفتی اسلم سلطان کا خطاب

سداسواپیٹ : سداسواپیٹ کے نائب کالونی قومی شاہراہ کے قریب بعد نماز عصر مسجد انوری بیگم کا سنگ بنیاد مولانا مفتی اسلم سلطان ناظم مدرسہ نعمانیہ سنگار یڈی اور محمد۔سلیمان صوفی امیر تبلیغی جماعت ضلع سنگار یڈی کے ہاتھوں کے ہاتھوں رکھا۔اس موقع پر مسجد کی تعمیر کرنے والے محمد عبد الواجد مالک نائب ڈیویلپرس کے حق میں خصوصی دعا کی گئی۔بعد نماز مغرب محلہ قاسم نگر میں محمد۔عبد الواجد مالک نائب ڈیویلپرس ہی کی جانب سے تعمیر کردہ مسجد ابراہیم خلیل اللہ کا افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا سلمان صوفی نے کہا کہ جو بھی شخص دنیا میں اللہ کے گھر کی تعمیر کرتا ہے یا اللہ کے گھر کی تعمیر میں کسی بھی قسم کا تعاون کرتا ہے تو اللہ تعالی جنت میں اس کے لئے ایک عالیشان محل تیار کرواتے ہیں۔صاحب استطاعت لوگ اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے مساجد تعمیر کروا رہے ہیں اس کے بعد محلے والوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ان مساجد کو آباد کرے۔آج مسلمانوں کا ایک بہت بڑا طبقہ مسجدوں سے دور ہوتا جا رہا ہے۔اسی لیے تبلیغ کے کام کے ذریعے لوگوں کو مسجد سے جوڑا جا رہا ہے۔بالخصوص نوجوان نسل کو نمازوں کی پابندی کروانا ضروری ہے۔والدین اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دلائے۔اور بچوں کو بچپن ہی میں نماز کا عادی بنائیں۔نماز عشاء کے بعد تمام شرکاء کے لیے طعام کا انتظام کیا گیا۔محمد عبد الواجد نے شرکت کرنے والے تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر محمد سلیم امیر تبلیغی جماعت سداسواپیٹ ، محمد اشفاق حسین صدر خدمت بینک ، سید۔یزدانی ، محمد سلیم ، عبدالجبار ، محمد جلیل ، محمد ہاشم ، کے علاوہ کئی لوگوں نے شرکت کی۔