مسجد کے انہدام پر احتجاجیوں پر درج مقدمات سے دستبرداری کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

نئی مسجد کی تعمیر کے لیے اراضی مختص کرنے کا مشورہ : وزیر داخلہ تلنگانہ
حیدرآباد۔24 ۔ جولائی (سیاست نیوز)حکومت تلنگانہ نے محکمہ جنگلات کی جانب سے کتہ گوڑم میں شہید کی گئی مسجد کا جائزہ لینے کے بعد متبادل مقام پر جہاں مسلمانوں کی جانب سے نماز ادا کی جارہی ہے ۔ وہاں مسجد تعمیر کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ کتہ گوڑم میں مسجد کی شہادت پر مسلمانوں نے سخت احتجاج کیا تھا جس کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے متبادل اراضی پر مسجد تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے ۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے اس سلسلہ میں کلکٹر ضلع کتہ گوڑم بھدرادری سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے اور انہیں متبادل اراضی پر مسجد تعمیر کرنے میں تعاون کرنے اور مسجد کی شہادت کے بعد احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے خلاف جو مقدمات درج کئے گئے ہیں ان تمام مقدمات سے دستبرداری اختیار کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔