مسروقہ موبائیل فونس کی بازیابی میں تلنگانہ ریاست کو ملک میں دوسرا مقام

   

سی ای آئی آر ٹکنالوجی کا استعمال، شیکھا گوئیل سربراہ سی آئی ڈی کا بیان
حیدرآباد۔/28 جولائی، ( سیاست نیوز) مسروقہ موبائیل فونس کی بازیابی میں تلنگانہ ریاست ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔ سنٹرل ایکوپمنٹ ایڈینٹی رجسٹر(CEIR) ٹکنالوجی کے ذریعہ ریاستی پولیس نے یکم جنوری تا 25 جولائی 21,193 مسروقہ موبائیل فونس برآمد کئے ہیں۔ سی آئی ڈی سربراہ شیکھا گوئل نے بتایا کہ ریاست بھر میں موجود 780 پولیس اسٹیشنس میں CEIR کارکرد ہے اور سی آئی ڈی دفتر کے ذریعہ مسروقہ موبائیل فونس کی بازیابی کیلئے کارروائی کی جاتی ہے۔ حیدرآباد سٹی میں 3808 ، راچہ کنڈہ میں 2174 اور سائبرآباد میں 2030 موبائیل فونس کو گذشتہ سات مہینوں کے درمیان برآمد کیا گیا ہے۔ سی آئی ڈی سربراہ شریمتی شیکھا گوئل نے عوام الناس کو مشورہ دیا ہے کہ ان کے موبائیل فونس گم ہونے پر وہwww.ceir.gov.in پر اپنی شکایات درج کروائیں۔ب