مسعود احمد آر ایل ڈی کے دوبارہ ریاستی صدرمنتخب

   

لکھنؤ:26 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کے تنظیمی انتخاب میں ڈاکٹر مسعود احمد کو ایک بار پھر ریاستی صدر منتخب کیا گیا ہے ۔پارٹی میڈیا انچارج جاوید احمد نے جمعرات کو بتایا کہ انتخاب میں دس ریجنل صدور کے انتخاب کا بھی اعلان کیا گیا ہے جن میں یش ویر سنگھ کو ہستنا پور،پروین سنگھ دیش وال کو روہیل کھنڈ،پردیپ چودھری کو برج،رام سجیون پٹیل کو پریاگ،رامیش سنگھ سینتھر کو سنت کبیر نگر،ویریندر ساکشی کو بندیل کھنڈ،منجیت سنگھ کو ترائی، نریندر یاد و کو کانپور اور جتیندر سنگھ کو اودھ خطے کا صدر منتخب کیا گیا ہے ۔