مسلح افواج کی توہین اور فضائی حملوں پر سوال اپوزیشن کی فطرت

,

   

ممبئی حملوں کے بارے میں سام پتروڈا کے مسلسل سوالات افسوسناک، مودی اور امیت شاہ کا ردعمل
نئی دہلی 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی پارٹی بی جے پی کی قیادت کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پلوامہ دہشت گرد حملہ اور اس کے بعد پاکستان کے اندر ہندوستانی فضائیہ کی بمباری کے بارے میں سوال اُٹھانے اس کی پرانی عادت ہے۔ مسلح افواج کی توہین کرنا بھی اپوزیشن کی فطرت میں شامل ہے۔ ہیش ٹیاگ ’’جنتا معاف نہیں کرے گی‘‘ کا استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کانگریس کے بیرونی اُمور کے ذمہ دار سیام پتروڈا پر تنقید کی اور ان کی جانب سے بار بار مابعد ممبئی دہشت گرد حملوں کے بارے میں پوچھے جانے والے سوالوں کا جواب دیا۔ ہندوستان ان ممبئی حملوں کے فوری بعد فضائی حملے کرسکتا تھا لیکن میرے مطابق اگر ایسا ہوتا تو آپ دنیا والوں سے کس طرح نمٹتے۔ کانگریس کی خاندانی حکمرانی سے وفاداری رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ قوم کو پہلے ہی معلوم ہے کہ کانگریس ان دہشت گرد طاقتوں کا جواب دینے سے قاصر ہے۔ یہ نیا ہندوستان ہے۔ ہم سامنے والے کو اس کی زبان میں جواب دیں گے جس کو وہ سمجھتا ہے اور سود سمیت اس کو جواب دیتے ہیں۔ مودی نے مزید لکھا ہے کہ اپوزیشن ہمیشہ ہماری فوج کی توہین کرتے آرہی ہے۔ ہر بار وہ فوج کی تذلیل کرتی ہے۔ میں اپنے ہندوستانی بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپوزیشن لیڈروں سے ان کے بیانات کے بارے میں سوال کریں اور ان کو بتادیں کہ ہندوستان کے 130 کروڑ عوام اپوزیشن کو اس کی نادانیوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور فراموش بھی نہیں کریں گے۔ ہندوستانی اپنی فورس کے ساتھ ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا ہے۔ صدر بی جے پی امیت شاہ نے بھی ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہوئے اپوزیشن پر تنقید کی اور کہاکہ اپوزیشن کے دل صرف دہشت گردوں کے لئے دھڑکتے ہیں جبکہ ہمارا دل صرف ترنگے کے لئے دھڑکتا ہے۔ اپوزیشن اور بی جے پی کے درمیان فرق واضح ہے۔ ان کا دل دہشت گردوں کے لئے دھڑکتا ہے تو ہمارا دل قومی پرچم ترنگے کے لئے دھڑکتا ہے۔ یہ انتخابات صرف آپ کے ووٹ کے ذریعہ ہی کامیاب ہوں گے لہٰذا آپ بھی کانگریس کے کلچر پر سرجیکل اسٹرائیک کردیجئے۔ کانگریس کے حامی پٹروڈا نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر بالاکوٹ فضائی حملہ کس طرح کیا گیا … اس حملے میں مرنے والے دہشت گردوں کی تعداد کتنی ہے۔ امیت شاہ نے جواب میں لکھا کہ وہ سوچتے ہیں کہ ہم نے پاکستان کی سرزمین پر حملے کرنے کا ڈرامہ کررہے ہیں بلکہ یہ بالاکوٹ حملہ غلط ہے۔