سرکاری تیل کمپنیوں نے جمعرات کو مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ کل دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ممبئی میں 85 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے سے ان پر بہت زیادہ بوجھ آ گیا ہے۔ اس کی تلافی کے لیے خوردہ قیمتوں میں اضافہ ضروری ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار دوسرے دن اضافہ ہوا ہے۔ کل دہلی میں ڈیزل کی قیمت بھی 80 پیسے بڑھ کر 88.27 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔