ایک دوسرے کی دل بہلائی کرتے ہوئے ماحول کو خوشگوار رکھیں
حیدرآباد 3 مئی (سیاست نیوز) مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے صرف بھوک پیاس اور آمدنی سے محروم ہونے کے مسائل ہی نہیں بلکہ دماغی بیماریاں لاحق ہورہی ہیں۔ ماہرین نفسیات کے مطابق لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد سے بے چینی اور گھبراہٹ کی کئی شکایات وصول ہورہی ہیں۔ 30 فیصد افراد ماہرین نفسیات سے فون پر رابطہ قائم کررہے ہیں اور دماغی پریشانی کی شکایات کررہے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں درپیش مختلف مسائل کی وجہ سے لوگ گھبراہٹ کا شکار ہیں۔ماہرین نفسیات نے مشورہ دیا ہے کہ گھروں میں رہتے ہوئے افراد خاندان سے دل بہلانے کی کوشش کریں، موجودہ حالات میں دل کا چین اور دماغی سکون ضروری ہے گھر کا ماحول خوشگوار رکھتے ہوئے ذہنی سکون حاصل کیا جاسکتا ہے۔