مسلمانوں نے مغربی بنگال کے موضع میں کالی مندر تعمیر کی

   

بیربھم ۔ /20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے بیربھم میں مقامی مسلمانوں نے ہندوؤں کے ساتھ ملکر روایتی تہواروں سے قبل ایک کالی مندر تعمیر کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس مندر کو دو سال قبل سڑک کی توسیع کے سلسلے میں منہدم کیا گیا تھا ۔ مقامی مسلمانوں نے مندر کی تعمیر کیلئے 7 لاکھ روپئے جمع کئے اور ایک پلاٹ خریدکر یہاں مندر بنایا۔