مسلمانوں پر ظلم کیخلاف خلیج میں برہمی میں اضافہ

,

   

Ferty9 Clinic

دبئی ، 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یو اے ای (متحدہ عرب امارات) کی ایک پرنسیس نے ہندوستان میں گزشتہ چند سال سے مسلسل کسی نہ کسی عنوان پر مسلمانوں کو تنگ کرنے بلکہ ان پر ظلم کرنے کا سخت نوٹ لیا ہے۔ شاہی خاندان کی شیخہ ھیند القاسمی نے کہا کہ انڈیا میں یہ طرزعمل خلیج میں اب برداشت نہیں ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خلیجی مملکتوں میں غصہ کی لہر پیدا ہورہی ہے۔ یو اے ای سات آزاد شہری مملکتوں پر مشتمل ہے۔ شہزادی القاسمی نے کہا کہ کورونا کو تبلیغی جماعت سے جوڑنا نہایت تشویشناک روش ہے۔ چند روز قبل ہی سعودی عرب کے اسکالر عابدی زھرانی نے اس عنوان پر کہا تھا کہ جی سی سی ممالک میں سرگرم ہندوؤں کو بھی اُن کے وطن کو واپس بھیج دینا چاہئے۔