مسلمانوں کو ارتدادی فتنوں سے بچانے کی کوشش

   

کاماریڈی میں 16 فروری کو جلسہ تحفظ ختم نبوت، ممتاز علماء خطاب کریں گے

کاماریڈی ۔ 6 فروری (سیاست ڈسڑکٹ نیوز) مسلمانوں کو گمراہی اور ارتدادی فتنوں سے بچانے کیلئے ضلع تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس عام بعنوان تحفظ ختم نبوت اور ہماری ذمہ داری 16 فروری 2024 بروز جمعہ کے پوسٹر کی رسم اجراء آج دارالعلوم حلیمیہ نظام پیٹ ضلع میدک میں حضرت مولانا مفتی سعید اکبر قاسمی نقشبندی صدر تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ضلع نظام آباد کے ہاتھوں عمل میں آئی، مفتی سعید اکبر قاسمی نے کہا کہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ضلع کاماریڈی کا اجلاس عام MR کالونی کاماریڈی میں بعد نماز عشاء زیرسرپرستی امیرشریعت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی وبصدارت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی منعقد ہوگا، مزہد کہا کہ ہونے والے اجلاس میں محافظین ختم نبوت اس اجلاس عام میں موجودہ دور میں اُبھرتے ہوئے ایمان سوز فتنے، فتنہ قادیانیت، فتنہ شکیلیت، فتنہ فیاضیت، فتنہ گوہر شاہی، فتن غامدیت، فتنہ منکرینِ حدیث، فتنہ انجینئر محمدعلی مرزا جیسے دور حاضر میں ریاست تلنگانہ و آندھرا میں بالخصوص ابھرتے فتنوں کے ارتداد کے موضوع پر ریاست وبیرون ریاست کے اکابر علماء کرام ان ارتدادی فتنوں سے اپنے ایمان کو کس طرح محفوظ رکھنے پر مشتمل اہم خطابات فرمائیں گے، جس کا عین مقصد امت مسلمہ کے ایمان و عقائد کا تحفظ اور عوام کو ایمان سوز فتنوں سے آگاہ کرنا ہے، لہذا تمام برادران اسلام سے خاص کر ضلع کاماریڈی سرسلہ ومیدک کے اساتذہ، تعلیم یافتہ نوجوان، طلباء، ڈاکٹرس، وکلاء، تاجرین سے درخواست ہے کہ اس ہونے اجلاس میں ضرور شرکت فرما کر ارتدادی فتنوں سے آگاہی حاصل کریں، نسل نو کے ایمان کو بچائیں۔