مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کا مطالبہ

   

میدک ۔ صدر ضلع کانگریس میدک میناریٹی ونگ شیخ مظہر ٹیکمالی نے اپنے ایک بیان میں ریاستی وزیر اعلیٰ کے سی آر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر طبقات کی پسماندگی ختم کرنا ہوتو دلت بندھو کی طرح مسلمانوں کو بھی مسلم بندھو اسکیم کو سارے تلنگانہ میں متعارف کریں۔ سابق میں کئے گئے وعدے 12 فیصد کو بھی دینے کے لئے پہل کریں۔ ریاستی چیف منسٹر جہاں کہیں انتخابات منعقد ہو رہے ہیں وہاں کے لئے کروڑہا روپے صرف کرتے آرہے ہیں اس طرح میدک کے لئے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں اس وقت کے ریاستی وزیر جناب محمد علی شبیر جس طرح آنجہانی وزیر اعلیٰ وائی ایس راج شیکھر ریڈی سے اپیل کرتے ہوئے مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات دلائے ہیں اسی طرز پر موجودہ ٹی آر ایس لیڈر (اقلیتوں) کو چاہئے کہ کے سی آر پر دباؤ ڈالیں اور 12 فیصد نہ ہوسکے تو کم از کم 6 فیصد کے لئے دباؤ ڈالیں۔ محض جی او جاری کرنے سے کوئی فائدہ نہیں۔ انہیں کسی بھلائی کے لئے آگے آئیں۔ صرف انہیں بھلائی کو نہ دیکھیں آخر میں شیخ مظہر نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے صرف کانگریس ہی ٹھوس اقدامات کرسکتی ہے۔ اس لئے ریاست و ضلع میدک کے اقلیتوں کو چاہئے کہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوتے ہوئے آئندہ انتخابات میں کانگریس کا ساتھ دیں۔