(مسلمانوں کی تائید آسان نہیں ) کے ٹی آر ، اسد اویسی اور پرشانت کشور کی ملاقات

   

حیدرآباد۔/15 جون، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے قائم کی جانے والی قومی سیاسی پارٹی کے لئے مسلمانوں کی تائید کے حصول کی مساعی شروع کی گئی۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے پرشانت کشور اور اسد اویسی کے ساتھ ملاقات میں مسلمانوں کی تائید کے امکانات کاجائزہ لیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پرشانت کشور اور اسد اویسی کا خیال تھا کہ ملک بھر کے مسلمانوں کی تائید حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔ کئی ریاستوں میں علاقائی جماعتوں کو مسلمانوں کی تائید حاصل ہے جبکہ قومی سطح پر مسلمان عمومی طور پر کانگریس کا ووٹ بینک ہیں۔ 2014 سے قبل مسلمانوں کی اکثریت کی تائید کانگریس پارٹی کو حاصل رہی لیکن ریاستوں میں اقتدار سے محرومی کے بعد صورتحال تبدیل ہوچکی ہے۔ کے سی آر مسلمانوں اور کمزور طبقات کی تائید حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ر