مسلمانوں کے بعد اب ہندوتوا بریگیڈ کا نیا نشانہ بنے عیسائی: چدمبرم

   

کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے بدھ کو الزام لگایا کہ مسلمانوں کے بعد اب ہندوتوا بریگیڈ کا نیا نشانہ عیسائی ہیں۔ انہوں نے یہ بات مشنریز آف چیریٹی کے ایف سی آر اے رجسٹریشن کی تجدید سے حکومت کے انکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔ گووا کے لیے کانگریس کے سینئر انتخابی مبصر چدمبرم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مرکزی دھارے کے میڈیا نے مشنریز آف چیریٹی سے متعلق وزارت داخلہ کی کارروائی کی خبروں کو اپنے صفحات سے ہٹا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ “افسوسناک اور شرمناک” ہے۔