مسلمانوں کے بعد عیسائی طبقہ نشانہ، پیسٹر کو گھونسے لات

,

   

نئی دہلی: دہلی پولیس نے گزشتہ روز ایک پیسٹر کی شکایت پر ایف آئی آر درج رجسٹر کیا جس میں کہا گیا کہ چند روز قبل اسے ہندو عناصر نے ’’جئے شری رام‘‘ بولنے پر مجبور کیا اور جب اس نے انکار کیا تو اسے گھونسے لات برداشت کرنے پڑے۔ چرچ کے ذمہ دار پیسٹر کیلوم ٹیٹ کے مطابق یہ واقعہ 25 فروری کو جنوبی دہلی کے فتح پوری بیری علاقے میں پیش آیا۔مودی حکومت اقتدار سنبھالنے کے بعد اگلے سال 2015ء میں یو پی کے دادری میں محمد اخلاق احمد کو گھر میں گائے کا گوشت رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بری طرح مارا پیٹا، یہاں تک کہ وہ فوت ہوگیا۔