نئی دہلی: سینئر و معروف ایڈوکیٹ راجیو دھون جنہوں نے سپریم کورٹ میں بابری مسجد حق ملکیت کا مقدمہ مسلم فریق کی جانب سے لڑا تھا چہارشنبہ کے روز کہا کہ صرف ہندوؤں کی وجہ سے ملک کی امن وسلامتی خراب ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ہندو ہی ماحول کو خراب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانو ں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ ایک انگریزی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار کیا۔
سینئر وکیل مسٹر دھون نے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور ایودھیا تنازعہ کیس میں مسلمانوں کو فراہم کی گئی زمین قبول نہیں کرنا چاہئے۔ مرکزی وزیر گیری راج سنگھ نے ٹوئٹر پر راجیو دھون کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رجیودھون جی! کانگریس کے اشارہ پر ہندوؤں کو بدنام نہ کریں اور انہیں دنگائی(فسادی) نہ کہیں۔ ہندوستان کا اتحاث گواہ ہے اور میں چیالنج کے ساتھ کہتا ہوں کہ ہندوستان میں جتنے بھی دنگے فساد ہوئے اس میں ہندو شامل نہیں ہیں۔