٭ لکھنو۔ مرکز کی جانب سے دفعہ 370کی تنسیخ کے بعد یو پی کے بی جے پی رکن اسمبلی وکرم سنگھ نے کہا کہ پارٹی کے مسلم کارکن ریاست میں جشن منائیں گے۔ کیوں کہ وہ اب ’’گوری کشمیری لڑکیوں‘‘ سے شادی کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے غیر شادی شدہ کارکن پرجوش ہیں۔ سنگھ نے کہا کہ قبل ازیں وہاں کی کوئی عورت یو پی کے کسی مرد سے شادی کرتی تو اس کی شہریت منسوخ کی جاسکتی تھی۔