پناجی۔مذکورہ اسوسیشن آف ال گوا مسلم جماعت نے جمعرات کے روزرمضان سے قبل ایک اڈوئزری جاری کرتے ہوئے ریاست کے مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ کوئی افطار پارٹی نہ کریں صف اول میں کھڑے ہوکر مقابلہ کرنے والے ورکرس‘
پولیس او رسی او وی ائی ڈی 19وباء سے مقابلے میں ملوث ہیں ان کے لئے دعاؤں کا اہتمام کریں۔
جمعرات کے روز جاری کرہ ایک بیان میں مذکورہ جماعت کمیونٹی ممبرس پر زوردیاکہ وہ حکومت کی ہدایتوں پر جو لاک ڈاؤن کے پیش نظر جاری کئے گئے ہیں اس پر عمل کریں اور گھروں کے باہر حمل ونقل نہ کریں
اور سماجی دوری کے اصولوں پر عمل کریں۔مذکورہ اڈوئزری میں کہاگیا ہے”ریاست گوا بھر میں کوئی بھی افطار پارٹی کا مساجد میں انعقاد عمل میں نہیں لائی جائے۔
رشتہ داروں‘ دوستوں اور دیگر کے لئے گھروں اور پڑوسی محلہ جات میں بھی کوئی افطار پارٹی منعقد نہ کریں“۔
اڈوائزر ی میں کہاکہ ”ایسے مشکل وقت میں ساری امت‘ ہمارے ملک‘ تمام ڈاکٹرس‘ صف اول میں کھڑے ہلت ورکرس‘ پولیس اور وباء کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں“۔