مسلم جماعتوں نے چین کے سامان کے بائیکاٹ پر مشتمل فتوی کیاجاری

,

   

بریلی۔ کل ہند تنظیم علمائے اسلام نامی ایک مذہبی اور سماجی تنظیم جس کی نگرانی پانچ عالم دین کرتے ہیں نے ملک میں چین کے سامان کے بائیکاٹ پر مشتمل ایک فتویٰ جاری کیاہے۔

مذکورہ علماؤں نے کہاکہ کمیونٹی کے لوگوں کو حکومت او رفوج کے ساتھ کھڑے ہونے کا یہ وقت ہے۔

ہند چین تصادم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قومی جنرل سکریٹری کل ہند تنظیم علمائے اسلام مولانا شہاب الدین رضوی نے کہاکہ”بریلی کے رہنے والے کی ایماء پر چین کے سامان کا بائیکاٹ کرنے پر مشتمل ایک فتوی جاری کیاگیاہے۔

اس فتوی میں علماؤں نے ہندوستان سرزمین پر قبضے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کو ہلاک کرنے کی چین کی سازش کی مذمت کی گئی ہے“۔

پانچ علماؤں پر مشتمل پینل جس میں قومی صدر کل ہند تنظیم علمائے اسلام مفتی حسین قادری‘ مفتی اقبال احمد مصباحی‘ مفتی توقیر احمد قادری‘ مفتی ہاشم رضا خان اور قاری سغیر احمد رضوی کے نام قابل ذکر ہیں۔