میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ میں ایک مسلم ٹیچر کے ساتھ طلبا کی جانب سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے جبکہ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ وہیں مسلم خاتون ٹیچر نے بتایا کہ کلاس روم جانے کے دوران راستہ میں تین طلباء نے ان کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اختیار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ طلبا کچھ روز سے مسلسل انہیں ہراساں کررہے تھے اور قابل اعتراض الفاظ استعمال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ طلبا کو سمجھانے کی کوشش کی گئی لیکن طلبا اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔ خاتون ٹیچر نے پولیس میں اس سلسلہ میں شکایت بھی درج کرائی جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔