مسلم خاتون پولیس اہلکار کو حجاب امتناع پر خطیر رقمی معاوضہ

,

   

پورٹ آف اسپین۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپیشل ریزرو پولیس
(SRP)
سے وابستہ ایک خاتون پولیس اہلکار کو جس نے ٹی اینڈ ٹی پولیس سرویس
(TTPS)
پالیسی کے تحت ڈیوٹی پر موجود خاتون پولیس اہلکاروں کو حجاب پہننے پر عائد امتناع کے خلاف چیلنج کیا تھا، کو بلآخر 185,000 ڈالرس بطور معاوضہ ادا کیا گیا۔ 51 صفحات پر مشتمل فیصلہ میں جج مارگریٹ محمد نے شرون روپ نامی خاتون پولیس اہلکار کو ٹی ٹی پی ایس کے حجاب پر غیر مناسب امتناع سے اس کو جذباتی اور ذہنی طور پر جھنجھوڑ دینے اور روپ کی جانب سے یہ دعوی کرنے کہ امتناع نے اسے ذہنی طور پر بیحد پریشان کیا، بطور معاوضہ مذکورہ رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔ روپ نے 2009ء میں ایس آر پی میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن 2014ء میں اسلامی تعلیمات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے بعد اس نے حجاب کا استعمال بھی شروع کردیا تھا۔